See Your Order

تمام کسٹمرز حضرات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 2500 روپے سے زیادہ کے ارڈر کے لیے کم از کم 10 فیصد رقم ایڈوانس لی جائے گی۔

AANGAN — آنگن

1,190.00

Category

آنگن” خدیجہ مستور کا بہترین ناول ہے، جس میں انہوں نے تقسیم ہند و پاک کے دوران ہونے والے سماجی، سیاسی، اقتصادی بحران کو دکھانے کی کوشش کی ہے ، ناول میں حقیقی گھریلو زندگی کی اس طرح سے تصویر کھینچی گئی ہے کہ یہ کہانی اگرچہ کسی ایک آنگن کی کہانی ہے مگر سچائی یہ ہے کہ یہ کہانی گھر گھر کی ہے۔ مسلم معاشرے میں آئے بحران و تنزل کو بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اول اول یہ کہانی فلیش بیک سے شروع ہوتی ہے اور پھر اصل زندگی کی طرف مراجعت کرتے ہوئے مصنفہ نے ناول کی جاذبیت میں ہر چند اضافہ کر دیا ہے۔ اس کا پلاٹ ایک متوسط طبقے کے مسلم گھرانے کے آنگن کے مسائل کی بنیاد پر رکھا گیا ہے۔ گھر کی چہار دیواری میں محدود یہ آنگن بر صغیر کے ہر گھر کا آنگن بن گیا ہے۔ ناول کا پلاٹ اتنا چست ہے کہ کہیں بھی غیر ضروری واقعات کو جگہ نہیں دی گئی ہے۔ مصنفہ نے ہر طبقے کے مسائل کو ان کی ہی زبان و بیان سے بیان کیاہے ، جس سے ناول کا حسن اور دو بالا ہو گیا ہے۔ یہ ناول خدیجہ مستور کا بہترین ناول ہے۔

مصنف: خدیجہ مستور

اوراق:318

Most Selling Books

See Our Customer Review

There are no reviews yet. Be the first one to write one.

Shopping Cart
Whatsapp Msg